aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فکر تونسوی اردو کے معروف طنز و مزاح نگار ہیں۔ ان کے اسلوب میں جہاں طنز کی نشتریت ہے وہیں مزاح کی چاشنی بھی ہے۔ ان کے کئی طنزیہ و مزاحیہ مضامین کے مجموعے شائع ہوکر داد و تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ زیر مطالعہ " آدھا آدمی" طنزیہ مضامین کا مجموعہ ہے۔ جس میں کل بارہ مضامین شامل ہیں۔ آدھا آدمی ، گھرمیں چور، بھگوان کی لیلا، گمشدہ اشیاء کی تلاش، صبح کی سیر، آپ کا نام، قصہ ٹیلی فون کا "وغیرہ مضامین اپنے عنوان سے ہی دلچسپ مزاح اور واقعات کی عکاسی کررہے ہیں۔ان مضامین کے مطالعے سے قارئین محظوظ ہوئے بنا نہیں رہ سکتے۔
فکرتونسوی (1918-1987)، جن کا اصل نام رام لال بھاٹیا تھا، اردو کے مشہور مزاح اور طنز نگار تھے۔ 12 ستمبر 1987 کو ان کا انتقال ہوا۔ فکر اپنی دیگر مزاحیہ تحریروں کے ساتھ اپنے اخباری کالم 'پیاز کے چھلکے' اور تقسیم کے وقت کے قتل و خون کی روداد پر مشتمل کتاب 'چھٹا دریا' کے لیے جانے جاتے ہیں