aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب در اصل مراٹھی یکبابی ڈراموں کا اردو ترجمہ ہے، اس کتاب میں آٹھ ڈرامے شامل ہیں ان ڈراموں کو خوبصورت انداز میں بچوں کے لئے پیش کیا گیا ہے، کتاب میں موجود ڈراموں کی زبان سادہ، عام فہم اور آسان ہے، جبکہ مکالمے دل چسپ ہیں .مراٹھی زبان میں بچوں کے لئے لکھے گئے ڈراموں کی تعداد کافی زیادہ ہے،در اصل گرمی یا سردی کی چھٹیوں کے موقعوں پر مراٹھی زبان کے ڈراما نگار بچوں میں ذوق کو فروغ دینے کے لئے ڈرامہ ورک شاپ منعقدکئے جاتے ہیں۔ جن میں ڈرامے کے اسٹیج اور تھیٹر کے نئے نئے طریقے استعما ل کئے جاتے ہیں ،زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کو مسرت بانو نے اردو میں منتقل کر کے بچوں کے لئے گراں قدر خدمت انجام دی ہے، موجودہ ترجمہ میں بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا خیال کیا گیاہےکہ جب یہ ڈراما اسٹیج پر پیش کیا جائے تو اردو داں بچوں کو اجنبیت محسوس نہ ہو اور بچے ذہنی طور پر اپنے آپ کو ہم آہنگ کر کے ڈرامے سے لطف اندوز ہو سکیں۔