Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

آئین اکبری انشائے ابوالفضل میں شامل عہد اکبری کے درباری مؤرخ ابو الفضل ابن مبارک کی تصنیف ہے۔یہ جلال الدین اکبر کے عہد کی ایک مستند دستاویزی کتاب ہے ، جس میں عہدِ اکبری کے تمام قانون و اُصول ہائے سلطنت کو تحریر کیا گیا ہے۔آئین اکبری دراصل اکبر نامہ کا ضمیمہ ہے ،مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کے 46 سالہ دورِ حکومت یعنی 1556ء سے 1602ء تک کا مجموعہ قانون و اُصول ہائے سلطنت ہے۔اِن چھیالیس سالوں کی نظم ونسق کی تاریخ اور سلطنت کا صوبہ وار جغرافیہ اِس کتاب میں موجود ہے۔ یہ کتاب اکبر نامہ کے بعد وقتی ضرورت کے تحت لکھی گئی تھی تاکہ جلال الدین اکبر کے عہد تک مغلیہ سلطنت کے صوبوں کا جغرافیہ ، حالات ہائے صوبہ جات اور اُن صوبوں سے حاصل ہونے والا محصول بیان ہوجائے۔ جلال الدین اکبر چونکہ خود ان پڑھ تھا ، لہٰذا نورتن وزراء میں ابوالفضل ابن مبارک نے اکبر نامہ اور آئین اکبری لکھ کر اِن ضروریات کو پورا کر دیا تاکہ کسی بھی صوبے یا علاقے کا دستاویزی ریکارڈ بھی مرتب ہو سکے۔کتاب کے اختتام پر مصنف ابوالفضل نے اپنے حالات بھی تحریر کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب کا اردو ترجمہ مولوی فدا علی طالب نے کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے