aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر قدوس فہمی کی یہ کتاب 1999 میں منظر عام پر آئی تھی، اس کتاب میں اقبالیات کے حوالے سے 1903 تا 1975 شائع ہونے والی کتابوں کی فہرست زمانی اعتبار سے پیش کی گئی ہے جن میں سے کچھ اقبال کی اپنی تحریریں بھی ہیں۔ باقی دوسروں کی کاوشیں ہیں۔ مجموعی طور پر ان کتابوں کی تعداد تقریبا 550 ہے۔ ہندوپاک سے شائع ہونے والے 231 ایسے رسائل کے نام دئے گئے ہیں جن رسائل میں علامہ اقبال سے متعلق بڑی تعداد میں مضامین شامل ہیں۔ رسائل کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے ہے اور ان رسائل میں موجود مضامین کی تعداد تقریباً2300 کے قریب ہے۔ مزید براں یہ کہ مضامین کے عناوین اور ان کے مصنفین کی تفصیل بھی دی گئی ہے، جرائد اور مضامین کی فہرست اور مضمون نگاروں کی تفصیل سے اقبالیات سے دل چسپی رکھنے والوں کے لیے گویا کہ یہ کتاب ایک ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free