aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پنڈت لبھو رام دنیائے ادب میں جوش ملسیانی کے نام سے جانےگئے ۔یکم فروری 1884کوملسیان ، جالندھر میں پیدا ہوئے ۔دادا نہال چند گڑ کا کاروبار کرتے تھے ۔والد پنڈت موتی رام بھی ان پڑھ تھے ۔پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ان کی مٹھائی کی دکان تھی ۔والدہ نے بڑی محنت و مشقت سے جوش کو تعلیم دلوائی ۔انہوں نے 1897میں ورنیکلر مڈل کا امتحان پاس کیا ۔جالندھر کے کئی اسکولوں میں درس و تدرس کا فریضہ انجام دیا ۔ خانہ نشینی کے ایام میں شعرو شاعری اور شطرنج سے شغل فرماتے تھے ۔شطرنج کے متعلق ایک بیاض بھی مرتب کی ۔شعر گوئی طالبعلمی کے زمانے میں ہی شروع ہوگئی تھی ۔ مدتوں کلام پر اصلاح نہیں لی ۔جن دنوں وکٹر ہائی اسکول جالندھر میں پڑھاتے تھے کہیں سے داغ کے مشہور شاگردسید شبر حسن نسیم بھرتپوری کا دیوان ہاتھ لگ گیا ۔ اس کے بعد زبان اور فن کی کوئی بھی حل طلب بات ہوتی تو خط کے ذریعے ان سے پوچھ لیتے ۔انہی کے توسط سے داغ کی شاگردی بھی اختیار کی ۔ نثر میں ان کی سب سے اہم تصنیف دیوان غالب مع شرح 1950 ہے ۔ایک زمانے میں اقبال کے کلام پر ان کے مضامین کا ایک سلسلہ ہفتہ وار پارس لاہور میں جراح کے قلمی نام سے چھپا۔ماہنامہ آجکل کی ادارت بھی کی ۔1971میں ان کو پدم شری کے اعزاز سے نوازا گیا ۔پنڈت بال مکند عرش ملسیانی ان کے اکلوتے بیٹے تھے ۔ان کی تصانیف میں’بادۂ سرجوش‘، ’جنون وہوش‘، ’فردوس گوش‘(منظومات وغزلیات)،’نغمۂ سروش‘(رباعیات)،’دستورالقواعدفارسی‘،’مکتوبات جوش‘اور’منشورات جوش‘قابل ذکر ہیں۔27جنوری 1976کونکودرمیں انتقال ہوگیا ۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free