aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"آئینہ خود شناسی" تصوف پر مبنی بے نظیر كتاب ہے۔جس میں تصوف كے معنی،تصوف كے درجات،تمثیلات،انسان كی ذات كی پہچان،صفات،نفس ،فنا اور بقا،وحدت،قرب،سالك،درجات وغیرہ عنوانات كے تحت انسان كو خود شناسی کی تعلیم دی گئی ہے۔جس کےمطالعے سے انسان اپنی ذات کے نہاخانوں میں جھانکنےمیں کامیاب ہوجا تاہے۔انسان جب اپنی ذات کو پالیتا ہے تو پھر وہ خدائے واحد کی ذات تک بھی پہنچ جاتا ہے۔خود شناسی سے خدا شناسی تک کا سفر طے کرنے میں یہ کتاب معاون ہے۔اپنی ذات کا عرفاں حاصل کرنا آسان نہیں،اسی لیے تصوف کے درجات کو ایک ایک کرکے طے کرتے ہوئے عرفان ذات کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔جس شخص نے اپنی ذات کو پہچان لیا ،وہ خدا تک بھی بآسانی پہنچ سکتا ہے۔یہ خود شناسی سے خدا شناسی تک کا سفر ہے۔