aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ ایک عمومی تاریخ ہے جس میں ہندوستان کی عمومی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اس تاریخ کا یہ پہلا حصہ ہے جس میں ہندوستان میں دراونوں کی بود و باش اور ان کی اصل پر بحث کی گئی ہے اور اس کے بعد آریہ کی آمد کو بیان کرتے ہوئے ان کی طرز زندگی اور ان کی بے راہ روی کا ذکر کیا گیا ہے۔ پھر ہندوستان کے ان معروف مذاہب کا تذکرہ کیا گیا ہے جو انسانی سدھار کے لئے قائم ہوئے پھر ان بادشاہوں کا ذکر کیا گیا ہے جو قدیم ہندوستان مین حکومت چلاتے تھے اور جن کے تاریخی شواہد ہمارے سامنے ہیں۔ اس کے بعد محمد بن قاسم اور اس کی افواج کا ہند پر حملہ اور غزنوی کی آمد اور معین الدین اولیاء کی اصلاحی سرگرمیاں اور غوریوں کی حکومت سے لیکر تغلقوں کے زمانے تک کے احوال بیان کئے گئے ہیں ۔ اپنے موضوع پر تین حصوں میں یہ کتاب ایک بہترین کتاب ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free