aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
روس کی تاریخ پر مشتمل یہ کتاب ہمارے لئے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے کہ ہم اس زبان و کلچر سے واقف نہیں ہے اس لئے جب ہم ایسی کتابوں کو پڑھتے ہیں تو ہمیں سفرنامہ کی لذت محسوس ہوتی ہے ۔ اس کتاب میں مصنف موصوف نے سلطنت روس کی سوشل حالات کے ساتھ ساتھ تاریخی امور ، سیاسی تغیرات و تبدلات ، روسیوں کی علم و آگہی ان کی طرز تمدن، نظم و نسق ملکی و ملی ، عوام اور گورنمینٹ کے آپسی تعلقات ، جنگ قرمیہ ،آزادی غلامان خانہ زاد ،جنگ روم و روس اور پیٹر اعظم اور ملکہ کیٹھرائن کے رفاہی کام کا ذکر کیا گیا ہے ۔ کتاب اپنے موضوع کے ساتھ ساتھ دلچسپ انداز میں ترجمہ کی گئی ہے ۔ اس لئے روسی تاریخ کے شائقین کے لئے یہ ایک بہت ہی جامع کتاب ہو سکتی ہے.