Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : رشید احمد صدیقی

اشاعت : 001

ناشر : مسلم ایجوکیشنل پریس، علی گڑھ

سن اشاعت : 1958

زبان : Urdu

موضوعات : طنز و مزاح, خود نوشت

ذیلی زمرہ جات : نثر

صفحات : 201

معاون : جامعہ ہمدردہلی

آشفتہ بیانی میری
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"آشفتہ بیانی میری"رشید احمد صدیقی كی مشہور خود نوشت ہے۔جس میں انھوں نے اپنی زندگی كے مختلف شعبوں بالخصوص علی گڑھ مسلم یونیورسٹی كی ترجمانی كی ہے۔جس میں رشید احمد صدیقی نے صرف اپنی آپ بیتی ہی بیان نہیں كی بلكہ علی گڑھ كی تہذیبی روایت كی عكاسی بھی بڑی خوبصورتی سے كی ہے۔جس نے اس کتاب کو بے انتہاشہرت بخشی ۔ اس كے علاوہ اس كا انوكھا انداز بیاں ،زبان كی شگفتگی وشائستگی،دلچسپ واقعات،شعر وادب سے متعلق مختلف نظریات،مختلف اشخاص كا تذكرہ،تعلیم وتدریس كی اہمیت،اخلاق و كردار كے مثبت پہلووغیرہ ا س كتاب كی دیگر اہم خصوصیات ہیں، جس نے اسے مقبول عام كیا۔رشید احمد صدیقی كو علی گڑھ سے بے انتہا محبت تھی ۔لہذا ان كی تحریروں میں علی گڑھ كا عكس صاف نظر آتا ہے۔ رشید احمد صدیقی كے مطابق علی گڑھ نے اردو شعر ادب كو بہت سی نامناسب پابندیوں سے نجات دلاكر زندگی اور زمانے كے نئے تقاضوں سے روشناس كرایا۔جدید اردو كے بیشتر اسالیب اور صحت مند رجحانات روایات علی گڑھ كے ہی عطا كردہ ہیں۔مصنف كےعلی گڑھ سے متعلق ان ذاتی خیالات میں كہیں زولیدہ بیانی تو كہیں خود كلامی،كہیں دراز نفسی اور كہیں خام خیالی نظر آتی ہے۔اس طرح علی گڑھ رشید احمد صدیقی كا سب كچھ ہے۔ان كی زندگی علی گڑھ كی تہذیب وروایات كی عكاس ہے۔"آشفتہ بیانی میری" رشید احمد صدیقی اور علی گڑھ کا خوبصورت امتزاج ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے