Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ابو محمد سحر

ایڈیٹر : مسز مونس سحر

اشاعت : 001

ناشر : مکتبۂ ادب، بھوپال

سن اشاعت : 2002

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید

صفحات : 442

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

ادبی تحقیق وتنقید
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ابو محمد سحر کی عظیم شخصیت بھوپال کی اردو تحقیق وتنقید کی فہرست میں لازمیت کا درجہ رکھتی ہے ۔ان کی کتاب " اردو میں قصیدہ نگاری" کئی یونیورسٹیوں کے ایم اے کے نصاب میں شامل رہی ہے۔ اردو ادب کی گراں قدر خدمات کے لئے " فخر الدین علی احمد ،غالب ایوارڈ برائے تحقیق" سے انہیں نوازا جا چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر مشتمل مضامین کا زیر نظر مجموعہ ان کی ادبی تحقیق پر مبنی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ اس مجموعہ کے بیشتر مضامین چھپ چکے ہیں ۔ چھپنے کا سنہ مضمون کے اختتام پر لکھ دیا گیا ہے۔ البتہ جن مضامین کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چلا اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ اس کی تصنیف کب ہوئی تو اسے یونہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ کتاب میں ہر مرتبے کے شعراء و ادباء کا جائزہ لیا گیا ہے اور تمام تحقیق و تنقید میں مبالغہ سے بچتے ہوئے اعتدال کی روش اختیار کی گئی ہے۔ اظہار رائے میں توازن اور اعتدال کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے کیونکہ اعتدال کی وجہ سے مجموعہ زیادہ لوگوں میں قابل قبول ہوتا ہے۔ یہاں بڑے سے بڑے شعراء اور ادباء پر کلام کرنے سے پہلے ان کی خصوصیات بتائی گئی ہیں اور پھر ان کی تخلیقات پر کلام ہوا ہے۔ کتاب پڑھنے میں لطف اس لئے آتا ہے کہ ہر عنوان کے تحت تجزیہ پیش کرنے کا انداز منفرد ہے جسے قاری خود بھی محسوس کریں گے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے