aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو افسانے نے اپنی ابتدا سے دور حاضر تک کئی اتارچڑھاؤ دیکھے۔اردوافسانہ کی موجود صورت داستان اور ناول کی ترقی یافتہ شکل ہے۔جس میں مختلف ادوا ر میں موضوعاتی اور فنی اعتبار سے تبدیلیاں آئیں۔زیر نظر "افسانے کا منظر نامہ" اردو افسانے کی ابتدا ،ارتقاء پس منظر ،رواں پس منظر اور پیش منظر ،کی تفصیلات کے ساتھ ایک اہم کتاب ہے۔جس میں اردو افسانہ کے بدلتے رجحانات پر مکمل روشنی ڈالی گئی ہے۔اس کے علاوہ ا فسانوی پس منظر کے مخصوص ذہنی رویوں اور نئی تدابیر کاری کی جانب اشارے بھی کتاب میں موجود ہیں۔