aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آغا حشر اردو ڈرامے کا ایک بڑا نام ہے۔ زیر نظر کتاب " آغا حشر کاشمیری حیات اور ڈرامہ نگاری" میں آغا حشر اور ان کے فن کے بعض تاریک گوشوں کو منظر عام پر لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں ڈرامے کے ارتقا کے تعلق سے مدلل اور سیر حاصل بحث کی گئی ہے ، خاص طور سے یونان میں اس فن کی ابتدا اور ارتقا پر بھرپور روشنی ڈالی گئی ہے۔ سنسکرت ڈرامے کے فن اور تکنیک اور ہندوستان کے دیگر زبانوں کے ڈراموں پر اس کے اثرات سے جامع بحث کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اردو ڈرامے کی ابتدا اور ارتقا کی بھی وضاحت ہے۔ کتاب میں کل نو عنوانات ہیں اور ان میں قدیم یونانی ڈرامے، سنسکرت ڈرامے، اردو ڈرامے ، اردو پر مغربی ڈرامے کے اثرات ، اور آغا حشر کی حیات و شخصیت ۔ حشر کی ڈراما نگاری اور ان کے معاصرین و متاخرین پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔ مدعا کی توثیق کے لئے صفحہ کے ذیل میں حوالہ دیا گیا ہے۔