aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ایسی بلندی ایسی پستی"عزیز احمد کا مشہور ناول ہے۔جس کا موضوع حیدرآباد ی معاشرہ کے طبقہ امرا اور متوسط طبقہ کی زندگی کی کشمکش ہے ۔جس میں ازدواجی زندگی کے مسائل ،نوجوان لڑکیوں کے غیر یقینی مستقبل محبت میں ناکامی وغیرہ کوبھی مختلف واقعات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس ناول کا مرکزی کردار سلطان حسین ہے۔جو مخصوص صفات کا حامل ہے۔یہ نوجوان شہری زندگی والا،غیرفطری رجحان کا نمائندگی کرتا کردار ہے۔اس ناول کے تمام کرداروں کا تعلق متوسط طبقہ سے ہے جن کے پاس تعلیم تو ہے لیکن اخلاقی اقدار کی کمی ہے۔اس ناول میں مزدورں کی کشمکش کو بھی پیش کیا گیا ہے۔اس ناول کی ایک اہم خصوصیت اس کی عمدہ جذبات نگاری ہے۔اس کے علاوہ کرداروں کے مکالمے،اسلوب کی روانی ،زبان و بیان قاری کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہے۔"ایسی بلندی ایسی پستی" صرف چند افراد کی داستان نہیں بلکہ ایک مخصوص طبقے کے ساتھ انفرادی کرداروں کی بھی کہانی ہے۔جس میں انفرادی کرداروں کا پوری طرح خیال رکھا گیا ہے ۔ان کرداروں کو نمایاں ہونے کا مکمل موقع دیا گیا ہے۔غالبا یہ اردو کا پہلا اجتمائی ناول ہے ۔جس میں اجتماعیت کے ساتھ انفرادیت بھی نمایاں ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free