aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام فاطمہ تاج النساء تخلص تاجؔ۔ پیدائش 25اکتوبر 1948، حیدرآباد۔ایک ہمہ جہت ادبی شخصیت ہیں۔ شاعری کے علاوہ مختلف نثر ی اصناف میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔1992 سے اب تک ان کی بارہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں چھ شعری مجموعے ہیں۔ ”حوصلہ“ (نظمیں)۔ ”خوشبوئے غزل“۔ ”پھول غزل کے“۔ ”ہیرے بھی پتھر ہیں“۔ ”ایک چراغ“۔حیدر آبادکی کئی نسائی ادبی تنظیموں کی فعال رکن رہی ہیں۔ اتر پردیس کی اردو اکادمی اور میرؔ اکادمی، لکھنؤ نے ان کو اعزازت سے نوازا ہے۔ ان کی شخصیت اور فن پر تسنیم سلطانہ نے ایم۔فل کیا ہے۔