aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
امیر علی ٹھگ ہندوستان کا ایک معروف ٹھگ گزرا ہے ۔ جس دور میں ہندوستان اگریزوں کے تسلط میں تھا اور ہندوستانی خود کو اس غلامی سے نجات دلانے کے لئے روز ہی کچھ نہ کچھ کر گزرتے تھے اس دور میں "پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانےسے" کے مترادف ٹھگوں کی جماعت ایک منظم شکل اختیار کر کے جنگ آزادی میں اپنا یوگدان دینے لگے۔ ان کا کام تھا کہ انگریزوں کو ٹھگنا، ان کی چوکیوں کو خالی کرانا اور موقع ملتے ہی بے دریغ ان کا قتل عام۔ اس کتاب میں امیر علی ٹھگ کی داستان بیان کی گئی ہے اور ٹھگوں کے لباس ، بولچال، ہتھیار، رہنے کے ٹھکانے سے لیکر ان کی زندگی کے ہر پہلو کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔