Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شاہد مختار

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 2006

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تحقیق و تنقید, ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : تنقید, شاعری

صفحات : 247

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 81-8223-204-x

مترجم : شمس الاسلام ابدالی

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

امیر خسرو
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

حضرت امیر خسرؔو کا شمار فارسی اور اُردو کے عظیم المرتبت ادیبوں اور شاعروں میں ہوتا ہے۔وہ اردوزبان کے اولین بنیاد گذاروں میں سے ایک ہیں ، جن کی گوناگوں صفات اور علمی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ وہ بیک وقت عالم باعمل ، صوفی باکمال شاعر ، مفکر ، فلسفی اور ادیب کامل تھے۔اُردو زبان و ادب کے پہلے شاعر بھی تسلیم کئے جاتے ہیں۔ صوفی منش اور بوریا نشین شاعر نے اپنے فکر و فن اور خُداداد صلاحیتوں سے اپنے عہد کو بڑا متاثر کیا۔آپ کی شاعری عشق حقیقی کی آئینہ دار ہے اور آپ کا کلام تصوف میں ڈوبا ہوا ہے جو بندے کو مولا سے ملانے کا کارگر وسیلہ ہے۔ اُنھوں نے اپنے وقت کی رائج الوقت 5 زبانوں میں مہارت حاصل کی۔ اُردو اور ہندی کے علاوہ اُنھوں نے فارسی میں کم و بیش پانچ لاکھ اشعار تخلیق کئے ہیں۔ غزل آپ کی محبوب صنف سخن ہے مگر انھوں نے دوسری اصناف سخن میں بھی طبع آزمائی کی ہے اور کئی اہم تصانیف اپنی یادگار چھوڑی ہیں، جو فارسی ، اُردو اور ہندی کا قدیم انمول ادبی خزانہ ہے۔ زیر نظر کتاب میں شاہد مختار نے امیر خسرو کی شخصیت اور فن پر تحقیقی مواد پیش کیا ہے ، اس کتاب میں امیر خسرو کے حالات زندگی ، ان کی شخصیت ، تصانیف ، تصوف ، موسیقی ،وفات اور آخر میں ان کے منتخب کلام کا منظوم ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے