aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلوب کسی بھی تخلیق کارکا تعارف اور اس کے ذہن کا عکاس ہوتا ہے۔ اسلوب لکھنے والے کی انفرادی کوشش ہے،جس کی بنا پر اس کی تحریر کو دوسروں سے ممیز کیا جا سکتا ہے،اس بات سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا کہ تخلیق کار خواہش اور کوشش کے باوجود اپنی تحریر سے خود کو الگ نہیں رکھ سکتا۔ قاری اس کے تحت الشعورسےاس کےلفظوں کے ذریعے آگاہ ہو جاتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اسلوب تخلیق کارہی کا دوسرا نام ہے، ڈاکٹر ضاء الدین کی مرتب کردہ کتاب نثر کے اسالیب پر تحقیقی کتاب ہے، اس کتاب میں نثار احمد فاروقی کا "اسلوب کیاہے؟"آل احمد سرور کا "نثر کا اسٹائل"، خلیل الرحمن اعظمی کا "نثر کا اسلوب"اور گیان چند جین کا"اردو کی ادبی نثرکی اصناف" جیسے معیاری مضامین کے ساتھ ساتھ دیگر قد آور شخصیات کے مضامین بھی شامل ہیں۔