aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جنگ آزادی میں جس قدر مجاہدین آزادی نے اپنی قربانیاں پیش کیں ہیں اسی قدر دیگر حضرات نے بھی قربانیاں پیش کی ہیں۔ ہر انسان نے اپنی وسعت کے موافق اس جنگ میں حصہ لیا ہے۔ اخبارات نے جو رول اس جنگ میں نبھایا ہے وہ نمایاں ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ان کے قلم کو چھین لیا گیا اور ان کو مجبور کیا گیا کہ وہ اس موضوع پر نہ لکھیں۔ بہتوں کو اس کی پاداش میں جلا وطنی جھیلنی پڑی اور بہت سے لوگوں نے اپنا نام چھپا کر لکھنا شروع کیا۔ اس کے علاوہ بھی لوگوں نے اپنی مہمات کو چوری چھپے چلایا اور لوگوں سے اس جنگ میں شرکت کی درخواست کرتے رہے۔ یہ کتاب ایسے ہی لوگوں کی حیات و خدمات، حقائق اور مہمات پر مبنی ہے۔ اس کے پہلے حصہ میں اٹھارہ سو ستاون کے اخبارات کا ذکر کیا گیا ہے۔ دوسرے حصہ میں دستاویزوں کا عکس متن، اشتہارات، بلاگ اور خطوط وغیرہ کا ذکر ہے۔ یہ سب پڑھ کر بہت آسانی سے اس زمانے کی صورت حال سے وافیت ہوجاتی ہے۔