aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
1857 کی بغاوت کے دوران بہت سے روزنامچے اس روداد کو لکھتے رہے اور واقعہ نگاری کو بیان کرتے رہے۔ مگر عبد اللطیف کا روزنامچہ سب سے بہتر تھا۔ کیوں کہ انہوں نے واقعہ نگاری میں نہ ہی غلو کیا اور نہ ہی اس میں کانٹ چھانٹ کی۔ ان کی زبان ادبی ہے۔ فارسی زبان میں لکھا جانے والا یہ روزنامچہ دہلی سے شائع ہوتا تھا جس میں مصنف نے مجاہدین آزادی کو باغی کہہ کر مخاطب کیا ہے اور وہ مجاہدین کے طرفدار نظر نہیں آتے ہیں مگر ان کی بہادرشاہ ظفر سے پوری ہمدردی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ کاش وہ اس بغاوت میں شریک نہ ہوتے۔ اس کی وجوہات کچھ بھی ہوں مگر انہوں نے جو روداد ان روزنامچوں میں بیان کی ہے وہ کھلی آنکھوں سے دیکھی روداد ہے۔ زیر نظر اسی روزنامچہ کا اردو مع حواشی پیش کیا جارہا ہے۔