aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں جارج پیش شور کی غیر مطبوعہ ڈائری "وقائع حیرت افزا" کے حوالے سے ۱۸۵۷ کے انقلاب کی تاریخ کو دیکھا گیا ہے۔ اور ان کی ڈائری چونکہ آنکھوں دیکھا حال بیان کرتی ہے اس لئے ان کی ڈائری میں سے اس بغاوت کے کچھ اہم پہلو سامنے آتے ہیں جنہیں اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں چار ابواب ہیں۔ پہلے باب میں اٹھارہ سو ستاون کی میرٹھ کا حال بیان ہوا ہے کیونکہ بغاوت کا صور یہیں سے پھونکا گیا تھا۔ دوسرے باب میں جارج پیش رو شور کے حالات بیان کئے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں جارج کی ڈائری "وقائع حیرت افزا" کو پیش کیا گیا ہے، جو ۱۸۵۷ کے انقلاب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔ اور آخری باب میں جارج کی شاعرانہ عظمت پر خامہ فرسائی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جارج پیش رو شور انیسویں صدی کے فرانسیسی نسل کے شاعرو ادیب ہیں۔ جو اردو پر کامل قدرت رکھتے تھے۔