aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو مرثیہ لکھنو کی تہذیب و تمدن کا سرمایہ حیات ہے۔ اسے دنیائے ادب میں ایک انفرادی مقام حاصل ہے۔زیر مطالعہ کتاب "اودھ میں اردو مرثیے کا ارتقاء" ڈاکٹر حیدری کشمیری کے تحقیقی مقالے کی کتابی شکل ہے۔ جس میں اودھ میں اردو مرثیے کے ارتقا کا تنقیدی و تحقیقی جائزہ لیا گیاہے۔جس میں اودھ میں 1857 ء تک اردو مرثیے کا ارتقا اور اس میں میر خلیق او رمیر ضمیر کے نمایاں حصہ اس کتاب کا اہم موضوع ہے۔جس کو مصنف نے آٹھ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جس کے تحت اودھ میں مرثیے کی ابتدا، عہد بہ عہد ارتقائی جائزہ لیاہے۔ جس میں مختلف شعرا کے حالات زندگی ، مرثیہ نگاری کا فنی و موضوعاتی تجزیہ کیا ہے۔