aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو میں نعت و منقبت کی روایت قدیم ہے گذشتہ پچاس سال میں شعرا نے اس کی طرف خصوصی توجہ دی ہے۔آغا سروش جدید شعرا میں نعت و منقبت میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔وہ غزل کے بھی اچھے شاعر ہیں لیکن نعت و منقبت میں انہیں خصوصی دلچسپی ہے۔ انھوں نے بڑے سلیقے سے نعت و سلام لکھے ہیں۔ان کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بڑی سادگی سے اپنے احساسات و جذبات کو نظم کردیتے ہیں اور اسی سادگی سے وہ نعت ،منقبت کے پیرائیہ میں اپنے احساسات و جذبات کو پیش کرتے ہیں۔زیر نظر "بیاض جاں" آغا سروش کا نعت،منقبت اور سلام کا مجموعہ ہے۔جس میں سرور کائنات حضرت محمد ﷺ سے اپنی بے پناہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں وہیں اہل بیت کی شان بیان کرتے ہیں۔"بیاض جاں" حسن عقیدت ،حسن محبت اور حسن شاعری کی بہترین مثال ہے۔جس میں آغا سروش کے دو تین دہوں کا کلام موجود ہے۔سروش کو زبان اور بیان دونوں پر دسترس حاصل ہے۔انھوں نے جس سطح اور نہج سے مدح اہل بیت کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔اس مجموعہ کو اسلامی تاریخ کی ایک منظوم دستاویز بھی کہا جاسکتا ہے۔