Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

راجہ جنگ بہادر خاں( نائٹ کمانڈر آف انڈین امپائر )تخلص جاہؔ ، والی ریاست نانپارہ جو ضلع بہرائچ کی سب سے عظیم اور سب سے بڑی ریاست تھی کے عظیم حکمراں تھے۔ راجہ جنگ بہادر خاں کی ولادت 1845ء میں نانپارہ ریاست کے محل میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام راجہ منور علی خاں تھا۔

راجہ جنگ بہادر خاں ریاست نانپارہ کے راجہ ہونے کے علاوہ شعر وشاعری سے بھی تعلق رکھتے تھے۔ آپ جاہؔ تخلص سے شاعری کرتے تھے۔ آپ نے ایک کتاب ”بزم پیغمبری“ کے نام سے لکھی جو۶ جلدوں میں ہیں۔ ”بزم پیغمبری“ کی پانچویں جلد درگاہ شریف حضرت سید سالار مسعود غازیؒ کے کتب خانہ ”سالار لائبریری “ میں موجو د ہے۔ان جلدوں میں آپ نے ہندوستانی زبان اردو ،ہندی،اودھی اور فارسی زبان میں حمد ،نعت،ٹھمری،قطعہ وغیرہ لکھے ہیں۔ آپ کی یہ تصانیف درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی ؒکے کتب خانہ ”سالار لائبریری‘‘ اور ” کتب خانہ راجہ محمودآبادـ‘‘ ضلع سیتاپور میں محفوظ ہیں۔ راجہ جنگ بہادر خاں نے حضرت شیخ عبد القادر جیلانی بغدادیؔ سے منسوب گیارہویں کی تقاریب کے لیے ایک درگاہ غوثیہ کی تعمیر کرائی ،جہاں ریاست کے زمانے میں گیارہویں شریف کی تقاریب بڑی شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی تھی۔ یہ ’’درگاہ غوثیہ‘‘ (وقف نمبر۵۰)آج بھی موجود ہے اور عوام کی جانب سے یہاں گیارہویں کے موقع پر ہر سال فاتحہ اور لنگر عام وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ”درگاہ غوثیہ“ و مزار راجہ جنگ بہادر خاں دونوں ہی تاریخی حیثیت رکھتی ہیں۔ راجہ نانپارہ جنگ بہادر خاں کی وفات یکم؍مئی 1902ء کو نانپارہ میں ہوئی اورآپ کی مزار نانپارہ کی شاہی جامع مسجد میں واقع ہے جو سنگ مرمر سے بنی ہوئی ہے اور مرجع خلق ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے