aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
لطیفے گویا کہ اجمالی مزاحیہ ہوتے ہیں، تھوڑے سے وقت میں لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں مشینی دور کی زندگی میں سنجیدگی سے باہر لانے کے لئے لطیفوں کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے، لطیفوں کی بے ساختگی اور ایک البیلی سادگی سامع اور قاری کو بے اختیاری طور پر ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے، لطیفوں میں واقعات کو اس انداز سے بیان کیا جاتا ہے کہ سننے اور سنانے والے دونوں میں اس طرح ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے کہ دونوں کے جذبات بھی ہم آہنگ ہو کر ہنسنے لگتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میاں بیوی کے لطیفوں پر مشتمل ہے، جس میں آسان انداز میں لکھے گئے ایسےلطیفے شامل ہیں جن کو پڑھ کر انسان تنہائی میں بھی ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور اس کشاکش زندگی میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ پیدا کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets