Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : فرانسس برنیر

ناشر : ادارۂ تحقیقات، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

سن اشاعت : 2000

زبان : Urdu

موضوعات : ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : سفر نامہ

صفحات : 655

مترجم : خلیفہ محمد حسین

معاون : غالب اکیڈمی، دہلی

برنیئر کا سفر نامہ ہند
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

برنیئر فرانس کا رہنے والا تھا. یہ 1658ء میں ہندوستان آیا اور 1670ء تک بارہ سال ہندوستان میں رہا۔یہ شاہجہاں کے دور کے آخری دن تھے، برنیئر طبی ماہر تھا چنانچہ یہ مختلف امراء سے ہوتا ہواشاہی خاندان تک پہنچ گیا، اسے مغل دربار، شاہی خاندان، حرم سرا اور مغل شہزادوں اور شہزادیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا،برنیئر نے شاہجہاں کو اپنی نظروں کے سامنے بے اختیار ہوتے اور اپنے صاحبزادے اورنگزیب عالمگیر کے ہاتھوں قید ہوتے دیکھا، اس نے اورنگ زیب عالمگیر کی اپنے تینوں بھائیوں داراشکوہ، سلطان شجاع اور مراد بخش سے جنگیں بھی دیکھیں اور بادشاہ کے ہاتھوں بھائیوں اور انکے خاندانوں کو قتل ہوتے بھی دیکھا۔اس نے دارالشکوہ کوگرفتار ہو کر آگرہ آتےاور بھائی کے سامنے پیش ہوتے بھی دیکھا اور اسے اورنگ زیب عالمگیر کے ساتھ لاہور، بھمبر اور کشمیر کی سیاحت کا موقع بھی ملا، فرانسیس برنیئر نے واپس جا کر ہندوستان کے بارے میں سفر نامہ تحریر کیا، یہ سفر نامہ 1671ء میں پیرس میں شائع ہوا،یہ بعد ازاں انگریزی زبان میں ترجمہ ہوا، برطانیہ میں چھپا اور اسکے بعد آ وٹ آف پرنٹ ہو گیا۔ زیر نظر سفرنامہ کا اردو ترجمہ ہے، جس کو خلیفہ محمد حسین نے مع حواشی انجام دیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے