aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بارہ ماسہ ایک ہندی صنف سخن ہے جس میں ایک ایسی فراق زدہ عورت کے جذبات اسی کی زباں میں پیش کئے ہیں جس کا شوہر اسے چھوڑ کر کہیں باہر چلا گیا ہے اور وہ اس کے فراق میں تڑپتی ہے۔ سال کے ہر مہینے میں وہ اپنی تڑپ طرح طرح سے اپنی زنانی بولی میں ظاہر کرتی ہے۔ اسے بارماسہ کہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب بکٹ کہانی محمد افضل افضل کا لکھا ہوا بارہ ماسہ ہے جس کو ڈاکٹر نورالحسن ہاشمی اور ڈاکٹر مسعود حسین خاں نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کی شروعات میں نورالحسن ہاشمی کا دیباچہ شامل ہے جس میں انہوں نے بارماسہ کی تعریف بیان کرتے ہوئے مصنف کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ ساتھ ہی متعدد نسخوں کے حوالے سے بھی اپنے تاثرات پیش کیے ہیں۔ بکٹ کہانی کی شروعات میں پہلے تمہید باندھی گئی ہے اور ساون کے مہینے سے اس کی شروعات کرتے ہوئے پورے بارہ مہینوں کا حال بیان کیا گیا ہے۔ اس پوری نظم میں کل تین سو اکیس اشعار شامل کیے گئے ہیں۔ آخر میں اختلاف نسخ بکٹ کہانی کے عنوان سے ایک مضمون بھی شامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets