aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
چنگیز خان کو کون نہیں جانتا یہ وہ نام ہے جسے سنتے ہی سامع کا دل فسادات، قتل و غارت گری، خوں ریزی، تلوار کی طرف جاتا ہے۔ یہ جہاں بھی گیا خوں ریزی کے سواکچھ نہ کیا۔ لوگوں کو مارا، کاٹا اور آگے بڑھ گیا۔ اس کتاب میں اس کی زندگی اور اس کے واقعات کو ناول کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔
مولانا رئیس احمد جعفری 1912 میں لکھیم پور میں پیدا ہوئے. اصل وطن سیتا پور تھا. ان کا خاندان یہاں کے عمائد میں شمار ہوتا تھا. جعفری صاحب چار پانچ برس کے ہی تھے کے ان کے والد سید ناظر حسین کا انتقال ہو گیا. اسی کی وجہ سے ان کی پرورش و تربیت ننھیال (خیرآباد) میں ریاض خیرآبادی کی سرپرستی میں ہوئی جو جعفری صاحب کے نانا سید نیازاحمد کے حقیقی بھائی تھے۔