aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
چشتی تعلیمات کا مقصد صوفیانہ عقائد کا عام دلوں میں استقرار اور امن و آشتی کا رواج پیدا کرنا ہے ۔ اس کتاب میں چشتیہ تعلیمات کا مقصد اور اس کا ماحصل بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کو پانچ حصوں میں منقسم کیا گیا ہے جس کے تحت سب سے پہلے چشتیہ کی تعلیمات کا مقصد پھر خانقاہی تربیت کے نصاب پر بات کی گئی ہے جس کے تحت نفس کشی، ترک دنیا، روح عبادت اور خدمت خلق کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ اس کے بعد خانقاہی تربیت کا ماحصل کے تحت توبہ و استقامت ، صدق و اخلاص، اطعام ، توکل اور انفاق کو واضح کیا گیا ہے۔ اس کے بعد عہد حاضر میں چشتی تعلیمات کی معنویت پر گفتگو کی گئی ہے ۔ آخر میں صوفیا کے تصور عشق کو موضوع سخن بنایا گیا ہے جس کے تحت عقل و عشق ، ذکر کی حکمت ، کثرت ذکر کا فلسفہ ، ذکر کا جواز اور مراقبہ کی غرض و غایت بیان کی گئی ہے ۔ چشتیہ تعلیمات کو ایک نظر میں اور تھوڑے سے وقت میں جاننے کے لئے یہ کتاب نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets