aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام محمد انور مسعود اور تخلص انور ہے۔۸؍نومبر ۱۹۳۵ء کو کنجاہ گجرات(پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۶۲ء میں ایم اے (فارسی) کرنے کے بعد تدریس کے پیشے سے منسلک ہوگئے۔گورنمنٹ کالج راولپنڈی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شعر کہتے ہیں۔بنیادی طور پر وہ طنزومزاح کے شاعر ہیں، مگر منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے سنجیدہ مضامین میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ ان کی تمام طنزیہ ومزاحیہ شاعری قطعہ کی صورت میں ہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’ میلہ اکھاں دا‘(پنجابی) اس پر رائٹرزگلڈ اور بک فاؤنڈیشن نے انعامات دیے۔ ’’قطعہ کلامی‘‘ (مجموعہ قطعات)، ’اک دریچہ ایک چراغ‘، ’میلی میلی دھوپ‘، ’غنچہ لگا کھلنے‘، ’تقریب‘ (مجموعہ مضامین)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:305