aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام سلطان محمد خاں اور تخلص مخمور ہے۔۳۱؍ دسمبر ۱۹۳۸ء کو ٹونک(راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ ایم اے (اردو) تک تعلیم حاصل کی۔اسسٹنٹ سیکریٹری ، اردو اکادمی، نئی دہلی کے عہدے پر فائز رہے۔ بسمل سعیدی سے تلمذ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’’گفتنی‘‘، ’’سیہ برسفید‘‘، ’’آواز کا جسم‘‘، ’’سب رنگ‘‘، ’’واحد متکلم‘‘، ’’آتے جاتے لمحوں کی صدا‘‘، ’’بانس کے جنگلوں سے گزرتی ہوا‘‘(شعری مجموعے)، ’’تجدید جنوں‘‘(منظوم تراجم)، ’’ساحر لدھیانوی۔ایک مطالعہ‘‘(مرتبہ)، ’’قصہ جدیدوقدیم‘‘(ایک ادبی مباحثہ)، ’’عمر گذشتہ کا حساب ‘‘(جلد اول ودوم)، ’’شیرازہ‘‘(ہم عصر شاعری کا انتخاب)۔ ان کے مجموعی خدمات پر راجستھان اور دہلی اردو اکادمی نے انعامات دیے۔ مخمور سعیدی کو’ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ‘ ان کی کتاب’’راستہ اور میں‘‘ پر بھی دیا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:336