aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جس کے مصنف نہایت عبوری شخصیت کے مالک سوشلسٹ امریکی صحافی جان ریڈ ہیں۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں ریڈ نے 1917 کے اکتوبر انقلاب کی بڑی باریک بیں داستان سنائی ہے۔ ریڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس انقلاب میں کئی بالشیوک رہنماوٴں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے تھے۔ اس کتاب میں انہوں نے کئی رہنماوٴں کی لفظ بہ لفظ تقاریر اور باتیں بھی نقل کر دی ہیں۔ ریڈ چوں کہ پیشے سے صحافی تھے یوں انہوں نے کتاب میں کئی ایسی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ یوں یہ کتاب رہنماوٴں اور عوام کے موڈ کا بھی آنکھوں دیکھا حال سناتی ہے۔ اس کتاب کا انگریزی عنوان ten days that shook the world ہے۔