aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب سید احتشام حسین کے ذکرو فکر پر مبنی ہے۔ وہ الٰہ آباد یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔ ان کے تنقیدی مضامین کے آٹھ مجموعے چھپ چکے ہیں ۔اس کے علاوہ آپ کی متعدد کتابیں مقبول خاص و عام ہیں۔ ان کے ایک شاگرد علی احمد فاطمی اس کتاب کے مصنف ہیں ۔ یہ بھی الٰہ آباد یونیورسٹی میں بحیثت استاد خدمات انجام دے رہے ہیں اور عصر حاضر کے مائناز اور معتبر نقادوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب میں انہوں نے کل دس مضامین میں احتشام حسین کے مختلف ادبی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ ان میں احتشام حسین کی تنقید نگاری، احتشام حسین اور تہذیب و ادب ، ترقی پسند تحریک، سفرنامہ کا فن اور ان کے افسانے کے علاوہ دیگر کئی موضوعات کو کتاب میں شامل کیا ہے۔ خوبی یہ ہے کہ جس موضوع پر قلم اٹھایا ، کسی بھی پہلو سے تشنگی نہیں رہنے دی۔ ادبی ، اسلوبی ، لسانی اور شمولیتی ہر اعتبار سے مفہوم کو مکمل کیا ہے۔ ابتدائیہ میں مصنف نے اپنے استاد سے رابطے اور ان کی خوبیوں کے بارے میں حسین الفاظ میں انہیں یاد کیا ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free