Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : راہی شہابی

اشاعت : 001

ناشر : حاجی میاں فیاض الدین

سن اشاعت : 2006

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 308

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

ایک لمحہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"ایک لمحہ" راہی شہابی کی نظموں اور غزلوں کا مجموعہ ہے ۔وہ آزادی کے بعد کے نظم گو شعرا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ راہی شہابی گہرا تاریخی اور تہذیبی شعور رکھتے ہیں ، جس کا اظہار ان کی نظموں میں نظر آتا ہے۔ان کی نظموں کے مقابلے میں غزلوں میں غم ناک فضا طاری رہتی ہے ، اس کے علاوہ ان کی غزلوں میں ماضی کی خوشگوار یادوں اور مستقبل کی خوبصورت خوابوں سے محروم انسان کی پرچھائیاں نظرآتی ہیں ۔زیر نظر کتاب در اصل تین حصوں پر مشتمل ہے شروع کے حصے میں ان کی شاعری اور شخصیت پر کچھ مضامین شامل ہیں جبکہ دوسرے حصے میں ان کی نظمیں ہیں اور تیسرے حصے میں غزلیں شامل ہیں۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

راہی شہابی  اپنے وقت کے ایک مقبول شاعر تھے۔ ان کی پیدائش ریاست خیلیا ضلع بلندشہر یوپی میں 22 جنوری 1948ء کو ایک زمیندار خاندان میں ہوئی۔ ان کے دادا کنور تحسین علی خان جےپور کی فوج میں کمانڈر ان چیف تھے اور ان کے والد کنور یاسین علی خان شاعر اور مصنف تھے، جو شہاب برنی کے نام سے مقبول تھے۔

راہی شہابی صاحب نے اپنی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی اور بعدازاں جےپور میں قیام پذیر ہوئے۔ ان کے بڑے فرزند جناب وجاحت علی شہابی  راجستھان مائنوریٹی کمیشن میں بطور ترجمان مقرر ہوئے۔ ان کے چھوٹے بیٹے شبہات علی شہابی کا کم عمری میں ایک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ ان کی دختر محترمہ شگفتہ شہابی  کا نکاح تبریز علی سے ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے دس سال بعد ان کا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا۔
راہی شہابی صاحب ایک عرصے تک جےپور میں وزیر آعلیٰ کے  پریس اٹاچی رہے اور پھر وہاں سے ڈپٹی ڈائریکٹر آف پبلک ریلیشن کے عہدے سے 1993ء میں ریٹائر ہوئے۔ ان کی پہلی نظم "پیغام" 1953ء میں شائع ہوئی لیکن ایک اور خوبصورت نظم "ایک لمحہ" ان کی پہچان بنی جو انہوں نے انڈوپاک مشاعرے لال قلعہ دہلی میں پڑھی۔

راہی شہابی کے ادبی شاہکاروں میں "کاروان زندگی"، "میرا وطن میری زبان"، "تاج محل"، "دستک"، "ایک لمحہ" شامل ہے۔ انہوں نے 1971ء میں جےپور سے ایک اخبار "بدلا ہوا  زمانہ" نکالا جو پانچ سال بعد کسی وجہ سے بند ہو گیا۔ وہ راجستھان اردو اکیڈمی کے سیکریٹری اور چیئرمین رہے۔ جےپور میں ایک تویل بیماری کے بعد  2005ء میں ان کا انتقال ہو گیا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
بولیے