aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعری ایک ایسا فن ہے جس کی بدولت شعرا نے نہ صرف بادشاہوں کے محلوں تک رسائی حاصل کی بلکہ کئی صدیوں تک عوام وخواص کے دلوں پر حکومت کی ہے۔فن شاعری میں مہارت کوئی آسان کام نہیں یہ فن اکتساب اور مسلسل مشق سے حاصل ہوتا ہے۔جس کے لیے علم عروض سے مکمل واقفیت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب"فن شعر و شاعری اور روغ بلاغت" علم عروض کی تما م ضروری معلومات کو آسان اور سادہ زبان میں تحریر کیا گیا ہے۔چونکہ یہ فن دقیق بھی اور شعر گوئی و شعر فہمی کے لیے ناگزیر بھی۔اس لیے اس فن کو صحیح سمجھنے اور استعمال کرنا ضروری ہے۔اس کتاب میں فن شاعری یعنی علم عروض ،علم قوافی ، علم بیان، اور علم بدیع کی تشریح و توضیع آساں اور سادہ زبان میں کی گئی ہے۔