aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فلم سکرپٹ کا اپنا ایک الگ پہلو ہے۔دنیا کے کسی بھی ملک کی کامیاب فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں سب سے اہم کردار کہا نی یا اسکرپٹ کا ہی ہوتا ہے،زیر نظر کتاب ،ایس خان کی تحریر کردہ ایسی پہلی کتاب ہے جو انھوں نے اپنے فلم انڈسٹری کے تجربات کی روشنی میں لکھی ہے، انھوں نے اس کتاب میں اسکڑپٹ رائٹنگ کے بنیادی اصولوں کی جانب توجہ دلائی ہے ، ساتھ ہی ساتھ اس دور میں فلموں میں رائٹر کی اہمیت پر بھی خامہ فرسائی کی ہے ، فلم میڈیا کا تعارف ، اسٹوری ، کہانی سنانے کا طریقہ، اسکرین پلے، اسکرین پلے کی اصطلاحات، مکالمے اور گیت وغیرہ جیسے اہم چیزوں پر نہایت جامع انداز میں روشنی ڈالی ہے۔