Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : احمد مشتاق

اشاعت : 001

ناشر : حسن سلطان کاظمی

سن اشاعت : 1981

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 94

معاون : مظہر امام

گرد مہتاب
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پاکستان کے معروف ترین اور جدید شاعروں میں سے ایک، اپنے نوکلاسیکی آہنگ کے لیے معروف احمد مشتاق کی غزلوں کے اس مجموعے میں نئی روایت کی شاعری ہے ۔ بیشتر اشعار میں سماجی، سیاسی ، اقتصادی شعور سے بچتے ہوئے جذبات و احساسات اور گزرتے وقت کی یادوں کی باتیں کثرت سے ملتی ہیں ۔ غزلوں کے اس مجموعے میں الم ہے، آگہی ہے اور حوادث دوراں کا شکوہ ہے ۔ آگے اشعار کے تحت غم دوراں ، زندان رنج و غم کا ذکر بلاغت سے ہوا ہے۔ دل کی افسرگی کا بیان ان لفظوں میں کرتے ہیں " کسی طرح نہیں جاتی افسردگی دل کی : کوئی دعا کوئی حمد و ثنا نہیں چلتی "۔ ذہنی تفریح اور ادبی ذوق کی آسودگی کے لئے اس مجموعے کا مطالعہ بہت بہتر ہے۔ اس سے نہ صرف ادبی تشنگی پوری ہوتی ہے بلکہ اشعار گنگناتے کے جذبے کی تسکین بھی ہوتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام احمد مشتاق اور تخلص مشتاق ہے۔ ۱۹۳۳ء میں پیدا ہوئے۔ عمر کا زیادہ حصہ لاہور میں گزرا۔آپ بینکنگ کے پیشے سے وابستہ رہے۔ لاہور میں چارٹرڈ بینک میں ملازم رہے۔ مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں۔ ’’کلیات احمد مشتاق‘‘ چھپ گئی ہے۔ ناصرکاظمی کے بارے میں ایک کتاب ’’ہجر کی رات کا ستارہ‘‘ کے نام سے مرتب کی ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:277

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے