aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب اردو کے صف اول کے شاعر توہیں ہی لیکن اردو کے علاوہ انھیں فارسی شاعری سے بھی بےحد دلچسپی تھی۔مرزا کو اپنے فارسی کلام کے ساتھ ایرانی تہذیب و ثقافت او رفارسی زبان اور اس کے شعرا و ادبا سے غیر معمولی دلچسپی تھی جس کا اظہار ان کی بہت سی تحریروں سے ہوتا ہے۔اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بڑے ذوق وشوق کے ساتھ فارسی ادبیات کا مطالعہ کرتے رہے ہوں گے۔ابتدا میں غالب نے ارد ومیں ہی شاعری کی لیکن بعد میں فارسی میں بھی کی۔ان کا فارسی کلام مختلف انتخاب میں ملتا ہے۔پیش نظر ان کے اسی فارسی کلام کا تنقیدی و تحقیقی تجزیہ ہے۔جس میں غالب کے فارسی قصائد،فارسی قطعات، فارسی مثنویاں اور فارسی غزلیات شامل ہیں۔ابتدا میں تنویر احمد علوی صاحب نے اپنے حرف آغاز میں غالب کی فارسی کلام کی ابتدا اور موضوعات سے متعلق وقیع اور معلوماتی گفتگو کی ہے۔جو دلچسپ اور اہم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free