aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رشید احمد صدیقی صاحب اردو کے صف اول کے طنز و مزاح نگار ہیں۔ انہوں نے اپنی تخلیقات میں جس طرز کی زبان استعمال کی ہے وہ کم لوگ ہی برت پاتے ہیں۔ لیکن وہ محض ایک مزاح نگار ہی نہیں تھے بلکہ ایک وسیع المطالعہ شخص بھی تھے۔ یہ مختصر سا کتابچہ اسی جانب اشارہ کن ہے جو انہوں نے ایک توسیعی خطبہ کی صورت میں دہلی یونیورسٹی میں دیا تھا۔ بعد میں یہ کتابی شکل میں شائع ہو کر ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا۔ غالب کے دو سو سالہ یوم ولادت پر رشید احمد صدیقی صاحب نے انہیں اپنے ڈھنگ سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں اور بڑی ہی شستہ اور دلچسپ پیرائے میں غالب کی شخصیت اور فن کو ابھارا ہے۔