aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حیوانات ہمیشہ سے انسان کے ہمدم اور ساتھی رہے ہیں لیکن جنگل سے نکل آنے کے بعد انسان نے ان کی طرف شاید ہی مڑ کے دیکھا ہے۔ بہت کم لکھنے والوں نے ان کے جذبات و احساسات کو محسوس کرنے کی کوشش کی ہے۔ اردو افسانے میں اگر اسی قسم کی کوئی باضابطہ کوشش کسی نے کی ہے تو وہ سید رفیق حسین ہیں۔ انہوں نے اردو افسانے میں نئے باب کا اضافہ کیا۔ سید رفیق حسین نے پہلی مرتبہ حیوانات کو افسانے میں مرکزی کرداروں کی صورت میں پیش کر کے ان کے جذبات، محسوسات کو سمجھنے اور سمجھانے کی سعی کی ۔سید رفیق حسین کا یہ مجموعہ "گوری ہو گوری" ایسے نادر افسانوں پر مشتمل ہے جو جانوروں کی نفسیات سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ اس مجموعہ میں شامل افسانوں میں ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ان میں انسانی سرشت کو کہانی کے پیرائے میں تحلیل کیا گیا ہے۔اس وجہ سے ان کے اس مجموعہ میں شامل افسانے جواہر پارے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets