Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

حبہ خاتون سولہویں صدی کی مشہور کشمیری شاعرہ ہے۔ جس نے کشمیری شاعری میں سب سے پہلے گیت متعارف کرایا۔ سینہ بسینہ روایات کے مطابق، انھیں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے زون کہا جاتا تھا۔ کشمیری لوک داستانوں کے مطابق ایک دن یوسف شاہ چک گھوڑے پر سوار شکار پر نکلا۔ اس نے زون کو چنار کے درخت کے سائے میں گاتے ہوئے سنا، یوں اس کی ملاقات ہوئی اور ان دونوں میں پیار ہو گیا۔ سینہ بسینہ روایت کے مطابق زون کو یوسف شاہ چک کی رانی ساتھی کی حیثیت سے بیان کیا گیا ہے، اگرچہ اس بارے میں علمی بحث ہے کہ آیا وہ حقیقت میں ایک نچلے درجے کی کنیز تھی یا ان کے حرم کی ساتھی تھیں۔ بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس نام کی کوئی خاتون کشمیر میں نہیں گزری اور یہ ایک فرضی کیریکٹر ہے۔ زیر نظر کتاب میں ملکہ حبہ خاتون کو تواریخ کے آئینہ میں شناخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں تاریخی شواہد کی روشنی میں ملکہ حبہ خاتون کا تعارف کرایا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے