aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زرینہ زریں شاعرہ اور ادیبہ ہیں۔ کولکاتا یونیورسٹی سے منسلک ملی الامین کالج کی صدر شعبہ اردو ہیں۔ ایم۔ اے میں کولکاتا یونیورسٹی کی گولڈ میڈلیسٹ ہیں۔ کولکاتا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کیا ہے۔
تقریباً چودہ برسوں تک آکاش وانی کولکاتا میں RJ رہیں ہیں اور کئی برسوں ریڈیو میگزین پروگرام ’’متاع شہر‘‘ پروڈیوس کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اردو پروگرام اور اردو اناؤنسر کے فرائض بھی انجام دیتی رہیں۔ ٹیلی ویژن پر بھی اناؤنسر کی حیثیت سے مدعو کی جاتی ہیں۔
تصنیفات: ’’حلقۂ ارباب ذوق اور اردو نظم‘‘ ، ’’ساحر اور ان کی نظم نگاری‘‘۔ ’’اردو میں عملی تنقید کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ‘‘ ۔ ’’میرؔ، دردؔ ، غا لبؔ، ظفرؔ، داغؔ، اقبالؔ، جگرؔ اور فیضؔ کی میری پسندیدہ چالیس غزلیں‘‘ اور ڈاکٹر کیسری ناتھ ترپاٹھی کی تین ہندی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ ’’خیالوں کا سفر‘‘، ’’زخموں پر شباب اور احساس زندگی‘‘۔
ان کی کتاب ’’حلقہ ارباب ذوق اور اردو نظم‘‘ کو امبیڈکر یونیورسٹی کے نصاب کے ریفرینس بکس میں شامل کیا گیا۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free