aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آل احمد سرور صاحب اردو کے اہم ناقدین میں سے ہیں۔ بصیرت سے بھری ان کی تحریروں نے ایک علمی دنیا کو سیراب کیا ہے۔ وہ بیک وقت دل، دماغ اور مذاق کی اعلیٰ اور پاکیزہ صفات اور صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ایک محکم، متوازن اور توانا شخصیت کے مالک ہیں۔ زیر نظر کتاب اگرچہ ان کی خود نوشت ہے جسے انہوں نے ہی قلم بند کیا ہے لیکن اس کی ترتیب کے فرائض معین صاحب نے انجام دیے ہیں جو سرور صاحب کے خاصے منظور نظر تھے۔ یہ خود نوشت مطالعے کا مطالبہ کرتی ہے جس میں اردو کے ایک اہم دانشور ناقد کے حالات زندگی کو بڑے دلچسپ بیانیے اور انتہائی ٹھوس نثر میں پیش کیا گیا ہے۔ سرور صاحب کے فکری نظام کو سمجھنے میں یہ خود نوشت ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free