Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

نام سید امتیاز حسین اور نکہت تخلص ہے۔۱۲؍مئی ۱۹۳۵ء کو بریلی(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ جامعہ اردو علی گڑھ سے بی اے اور ادیب ماہر کیا۔ ۱۹۵۳ء میں پاکستان آگئے اور پنجاب سے ادیب فاضل کیا۔سندھ طبیہ کالج، حیدرآباد میں داخلہ لے کر نیشنل کونسل، فارطب ، اسلام آباد کا منظور شدہ چارسال کا کورس پاس کیا۔ شعروادب سے انھیں زمانۂ طالب علمی ہی سے دل چسپی تھی۔ یہیں شاعر اور ادیب کی حیثیت سے ان کی ادبی زندگی کا آغاز ہوا۔ ۱۹۸۶ء سے۱۹۹۹ء تک نکہت ماہ نامہ ’’افکار‘‘ کراچی کے ادارتی فرائض کی ادائیگی میں صہبا لکھنوی کی معاونت کرتے رہے۔ اس کے بعد سہ ماہی رسالوں ’’ارتقا‘‘ اور ’’روشنائی‘‘ کے ارکان ادارت میں شامل رہے۔ اب بے فکری کی نیند سورہے ہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’حرف زیر لب‘(شعری مجموعہ)، ’صہبا لکھنوی:شخصیت اور ادبی خدمات‘، ’محاذ جنگ‘(ملی نغموں کا انتخاب)، ’اقبال کے بعد‘(مذاکرے کا انتخاب)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:298

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے