aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عبد الرحمن صباح الدین ہندوستان کے ان معروف قلمکاروں میں سے ہیں جنہوں نے مسلم حکمرانوں اور ادبی تاریخ پر بہت ہی زیادہ کام کیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے سلاطین دہلی اور مغلیہ شاہان کی تمدنی جلؤوں کو بہت ہی تفصیل سے بیان کیا ہے جس کے تحت انہوں نے ان کے دربار کی رنگینیاں اور محلات کی چمک دمک، حرم کی چہل پہل، پارچہ بافی کی صناعی، زیورات کی تصنع کاری، خوشبؤں کی مست کرنے والی اقسام، خورد و نوش کی خوشبؤوں کی مہک، ساز و سامان کی نادر اشیاء، تہواروں کی سجاوٹ و اہتمام، تقریبات کی ہلچل، موسیقی کی سحر آفرینی، اور مصوری کی من موہنی کرشمہ سازی وغیرہ پر کھل کر بات کی ہے اور بہت ہی تفصیل سے بیان کیا ہے۔
Read the author's other books here.