aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان میں مسلمان حکمرانوں نے نہ صرف سماجی و اقتصادی سدھار کئے ہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی بہت زیادہ سدھار کیا ہے۔ اس کتاب میں اسلامی حکمرانوں کے تمدنی کارناموں کو بیان کیا گیا ہے خواہ وہ فن تعمیر کے سلسلے میں ہو یا رفاہ عام کے کام ہوں، یا فن باغبانی ہو، یا کاغذ سازی یا دیگر امور میں ترقی ہو۔ ہندوستان میں آج بھی جو بہترین عمارات و باغات نہر نالے ہیں وہ سب مسلمانوں کی دین ہیں۔ ہندوستان کی سیاحت کے لئے آنے والے سیلانی زیادہ تر ہندوستان کی ان عمارات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جو مسلمان حکمرانوں کی بنائی گئی ہیں۔