aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ہندوستان کی حالت" اوون سڈنی کی تصنیف ہے، جس کو مولوی سید ہاشمی نے اردو میں ترجمہ کیا ہے، کتاب تاریخ کے اہم حصہ سے واقف کراتی ہے، ہندوستانی کی جغرافیائی صورت حال پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے، اس کی اہمیت سے واقف کراتی ہے، موسموں کا تذکرہ کرتی ہے، انگریزوں کے تسلط سے قبل ہندوستان کے احوال کا خصوصی تذکرہ کرتی ہے، مرہٹوں اور مغلوں کے تصادم کی منظر کشی کرتی ہے، مغلیہ نظام حکومت کی صورت حال کا تذکرہ کرتی ہے، اس کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف کراتی ہے، اورنگ زیب اور شمالی ہند میں اسے پیش آمدہ احوال کا تذکرہ کرتی ہے، کتاب میں اورنگ زیب کے بیٹوں کا تذکرہ ہے، جن میں دارا کا کردار نمایاں ہے، جب ٹیپو سلطان پانچ سال کے تھے، ان کے والد حیدر علی انتقال کرگئے، ان کے عروج کی داستان بھی رقم کی گئی ہے، کتاب تاریخ کے اہم مراحل کو بیان کرتی ہے، اور طاقت و قوت کے حصول کے لئے انسانی خون کی ارزانی کا نقشہ کھینچتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets