aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کتاب میں کل بارہ بنیادی عنوانات ہیں ۔ ان میں پہلا عنوان حرف آغاز ہے جس میں حالات حاضرہ کے تناظر میں تفصیلی بات ہوئی ہے۔ ہر موضوع کے تحت ذیلی عنوانات ہیں جن میں متعلقہ امور پر عالمانہ بحث کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب ہندوستان کی تہذیب و تمدن کی تشکیل اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کی حصہ داری کو بتاتی ہے اور ان کے علمی ، دینی و سیاسی کارناموں کو اجاگر کرتی ہے اور اس سرزمین پر اہم اشخاص کی قربانیوں سمیت مسلمانوں کے موجودہ مسائل و مشکلات پر روشنی ڈالتی ہے۔ آخر کتاب میں " انڈیکس" کے تحت شخصیات اور کتابوں کی فہرست دی گئی ہے ، اس سے باتین مزید واضح ہوجاتی ہیں۔