aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فاروقؔ ارگلی 1940 میں اترپردیش کے فتحپور ہسوہ کے ایک چھوٹے گاؤں میں جنم لیا۔ کہتے ہیں کہ دادے پردادے جاگیردار تھے اور شیر قالین کہلاتے تھے۔ ہوش سنبھالا تو نہ شیر دیکھے نہ قالین۔ بچپن ڈھورڈنگروں کے ساتھ بیتا۔ 1956 میں کتابوں، رسالوں اور اخباروں کے نگر دہلی شریف میں آکر کرشن چندر کے گدھے کی طرح اخبار، رسالے پڑھ پڑھ کر قلم گھسنے کا چسکہ لگا، قلم تو کیا گھستا البتہ چالیس پینتالیس سال سے قلم ضرور اس فقیرالادب، حقیر الصحافت اور ننگ شعر و سخن کو گھس رہا ہے۔ طنز و مزاح کے کوہ پیکر شاعروں کی صف میں ہیچمداں کا شامل ہوتا ایسا ہے جیسے مینڈک کی نعل ٹھکوا کر گھوڑا بننے چلی ہو۔