aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "انقلاب 1857" پی سی جوشی کی مرتب کردہ اہم کتاب ہے۔ اس کتاب میں 1857 کے انقلاب کے متعلق مختلف مضامین شامل ہیں جس میں جنگ آزادی میں حصہ لینے والے گروہوں کو بیان کیا گیا ہے جنہوں نے اگرچہ اپنے مقاصد کے لئے یہ انقلاب برپا کیا مگر سب کا مقصد آزادی ہی تھا۔ اس کے علاوہ 1857 انقلاب کا ادب پر کیا اثر پڑا اور اس وقت کس طرح کا ادب تحریر کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ غالب اور غدر نیز بنگالی ادب اور لوکل لوک گیت وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز ہماری تاریخ میں اس انقلاب کی کیا اہمیت ہے، اس پر بھی خلاصہ کے طور پر بات کی گئی ہے۔