aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رباعی شاعری کی ایک ایسی صنف ہے جس کے بارے میں بلا شبہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ انتہائی مشکل اصناف میں سے ایک ہے۔ صرف ایک ہی بحر کی پابندی اور چار مصرعوں میں اپنی بات کہنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں سمجھا جاتا۔ یہ رباعیات ہریانہ کے کہنہ مشق شاعر امیر چند بہارؔ کی ہیں۔ چونکہ وہ درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے۔ ساتھ ہی ان کے پاس شعر گوئی کا ایک طویل تجربہ رہا، یوں وہ اپنی بات کی ترسیل میں مہارت رکھتے تھے۔ رباعی کے ان کے اس مجموعے میں انہوں نے ادب میں مذہب کے بھی کامیاب تجربے کیے ہیں۔